پاکستانی فضائی حدود کے استعمال میں 15 فیصد اضافہ، یومیہ آمدنی 8 لاکھ ڈالر ہوگئی

کراچی(رم نیوز)پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں میں 15 فیصد اضافے کے بعد یومیہ پروازوں کی تعداد 700 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس اضافے سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو حاصل ہونے والا ریونیو 8 لاکھ ڈالر یومیہ تک پہنچ گیا ہے، جو پہلے کے مقابلے میں ڈیڑھ لاکھ ڈالر زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی حدود سے یومیہ 550 سے 600 پروازیں گزرتی تھیں۔