نیو یارک(رم نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت کی آبی دہشت گردی کا سامنا ہے۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کا پابند بنائے۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر معطل کر رکھا ہے۔ پاکستان پانی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ پانی کا غیر قانونی بندش علاقائی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
بھارت کی آبی دہشت گردی علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، عاصم افتخار