سٹاک مارکیٹ کی اپ ڈیٹ کیا ہے؟

لاہور(رم نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی جنگی کشیدگی نے پاکستان سٹاک مارکیٹ کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈرڈ انڈیکس 3000 سے زائد پوائنٹس کی بڑی گراوٹ کے بعد 1 لاکھ 58 ہزار 154 کی سطح پر آگیا ہے۔گزشتہ روز مارکیٹ 1 لاکھ 61 ہزار 210 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی، تاہم عالمی مارکیٹس میں مندی کے رجحان نے مقامی سرمایہ کاروں کو بھی شدید متاثر کیا۔