کراچی(رم نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال کے باعث پیدا ہونے والے سنگین فضائی بحران کے چھٹے روز پہلی ریلیف پرواز دبئی سے کراچی پہنچ گئی۔ نجی ایئر لائن کی اس پرواز کے ذریعے 28 فروری سے پھنسے ہوئے 300 سے زائد مسافر وطن واپس آ گئے۔ جنگ کے باعث 5 روز میں 8 ممالک کی 20 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں۔ ملک کے مختلف شہروں سے مشرقِ وسطیٰ کے لیے مجموعی طور پر 145 پروازیں منسوخی کا شکار ہوئیں۔ خلیجی ممالک سے شہریوں کے ہنگامی انخلا کے لیے دبئی اور ابوظہبی سے 167 خصوصی پروازیں چلائی گئی ہیں۔
فضائی تعطل میں بڑی پیش رفت،6 روز بعد پہلی ریلیف پرواز پاکستان پہنچ گئی