مشرقِ وسطیٰ جنگ کی فضائی آپریشن پر کاری ضرب: پاکستان سے مزید 97 پروازیں منسوخ، 8 روز میں 1300 آپریشنز معطل

لاہور (رم نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں جاری شدید جنگی صورتحال نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے فضائی رابطوں کو بری طرح مفلوج کر دیا ہے۔ آج مسلسل آٹھویں روز بھی پاکستان کے مختلف شہروں سے مشرقِ وسطیٰ کے لیے شیڈول 97 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جس سے مسافروں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔جنگ کے سائے میں پاکستانی ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشنز کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

وفاقی دارالحکومت سے دبئی، ابوظبی، دوحہ اور شارجہ کی 26 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ صرف 16 آپریشنل ہیں۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دوحہ، دبئی، شارجہ اور بحرین کی 25 پروازیں منسوخ ہوئیں، صرف 13 کے اڑان بھرنے کا امکان ہے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 22 پروازیں منسوخ کی گئیں، جبکہ محض 7 پروازیں متوقع ہیں۔ پشاور سے 10، ملتان سے 6، سیالکوٹ سے 5 اور فیصل آباد سے 3 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

گزشتہ 8 دنوں کے دوران فضائی سفر پر پڑنے والے اثرات انتہائی تشویشناک ہیں۔ آٹھ روز کے دوران پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی طور پر 1300 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ ایک ہفتے کے دوران مشرقِ وسطیٰ کے لیے مجموعی طور پر منسوخ ہونے والی پروازوں کی تعداد 27,600 تک پہنچ گئی ہے۔ا