بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا بڑا ایکشن: بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 15 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (رم نیوز ) پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق بلوچستان کے اضلاع ہرنائی اور بسیمہ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دو کامیاب آپریشنز کیے گئے، جس میں بھارتی حمایت یافتہ 15 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ سکیورٹی فورسز نے 'فتنہ الخوارج' کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 12 دہشت گرد مارے گئے۔

ہرنائی میں سکیورٹی فورسز نے 'فتنہ الخوارج' کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 12 دہشت گرد مارے گئے۔بسیمہ میں 'فتنہ الہندوستان' کے خلاف کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں 'وژن عزم استحکام' کا حصہ ہیں، جس کا مقصد ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔ علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز اب بھی جاری ہیں۔