9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: عمر ایوب، مراد سعید اور ذلفی بخاری سمیت 47 ملزمان کو 10، 10 برس قید کی سزا

راولپنڈی (رم نیوز) راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 47 اشتہاری ملزمان کو 10، 10 برس قیدِ با مشقت کی سزا سنا دی ہے۔ عدالت نے ملزمان پر جرمانے اور جائیدادوں کی ضبطگی کا حکم بھی جاری کیا ہے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے درج ذیل احکامات دیے۔

تمام 47 اشتہاری ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ ہر ملزم کو 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ عدالت نے تمام سزا یافتہ ملزمان کی جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ عدالت کی جانب سے سزا پانے والوں میں پاکستان تحریکِ انصاف (PTI) کی کئی مرکزی قیادت شامل ہے، جن میں عمر ایوب، مراد سعید، ذلفی بخاری، حماد اظہر، شبلی فراز، زرتاج گل، کنول شوذب، شہباز گل، راشد شفیق شامل ہیں۔