ایران کا قومی خودمختاری کے دفاع کا عزم، امریکہ اور اسرائیل کو سخت وارننگ

تہران(رم نیوز)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اعلان کیا ہے کہ ایران اپنی سرزمین کے ایک انچ پر بھی قبضہ نہیں ہونے دے گا اور دشمن کے عزائم کو "ڈراؤنے خواب" میں بدل دیا جائے گا۔ان کاکہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل کے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اگر کسی ملک کی زمین ایران کے خلاف استعمال ہوئی تو دفاعی ردِعمل کے طور پر جوابی کارروائی کی جائے گی۔ تمام سیاسی دھڑے اور عوام دشمن کے خلاف متحد ہیں، کسی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔صدر پزشکیان نے واضح کیا کہ ایران ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے، تاہم اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔