شرح سود میں کمی یا استحکام؟ سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب

کراچی (رم نیوز) ملک کی معاشی سمت کا تعین کرنے کے لیے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہو رہا ہے، جس میں آئندہ چھ ہفتوں کے لیے شرح سود کا فیصلہ کیا جائے گا۔اجلاس میں ملکی معیشت کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز، افراطِ زر کی موجودہ شرح اور تجارتی خسارے جیسے اہم عوامل کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

معاشی ماہرین اور مالیاتی اداروں کی اکثریت اس بات پر متفق ہے کہ اسٹیٹ بینک شرح سود کو 10.50 فیصد کی سطح پر برقرار رکھ سکتا ہے تاکہ معاشی استحکام کا تسلسل برقرار رہے۔ یہ اجلاس اسٹیٹ بینک کی اس حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کے تحت ہر چھ ہفتے بعد مالیاتی پالیسی کا ازسرِ نو جائزہ لیا جاتا ہے۔