کراچی (رم نیوز)ایران میں تیل کی تنصیبات پر حملوں اور مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے عالمی مالیاتی منڈیوں سمیت پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز انڈیکس میں تاریخی مندی کے باعث ٹریڈنگ کو عارضی طور پر روکنا پڑا۔آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں میں شدید خوف و ہراس دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں فروخت کا شدید دباؤ بڑھ گیا۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں دورانِ ٹریڈنگ 9,780 پوائنٹس کی غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے انڈیکس 1 لاکھ 47 ہزار 715 کی سطح پر آ گیا۔ شدید مندی اور انڈیکس میں بڑی گراوٹ کے باعث 'مارکیٹ ہالٹ' نافذ کر دیا گیا اور تمام تر تجارتی سرگرمیاں ایک گھنٹے کے لیے روک دی گئیں۔
سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟