اسلام آباد(رم نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے مشرقِ وسطیٰ کی جنگ اور سٹاک مارکیٹ میں 9700 پوائنٹس کی تاریخی مندی کے بعد ملک کی صورتحال پر غور کے لیے آج اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی قیادت شریک ہوگی۔
جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے پیشِ نظر 'قومی کفایت شعاری پالیسی' کی منظوری دی جائے گی۔ایندھن بچانے کے لیے سکولوں، کالجوں میں آن لائن کلاسز اور دفاتر میں 'ورک فرام ہوم' کی تجاویز زیرِ غور ہیں۔ تمام سرکاری میٹنگز زوم پر منتقل کرنے اور عوامی ریلیف کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔