اسلام آباد (رم نیوز) وفاقی دارالحکومت میں فائیو جی (5G) سپیکٹرم کی نیلامی کی باقاعدہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ وزیر خزانہ نے یقین دہانی کرائی کہ ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ محمد اورنگزیب نے فائیو جی کے آغاز کو آئی ٹی کے شعبے کے لیے ایک "تاریخی اور اہم دن" قرار دیا۔
پاکستان میں فائیو جی (5G) کے نئے دور کا آغاز، سپیکٹرم نیلامی کی تقریب