کراچی(رم نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی زبردست تیزی کا تسلسل برقرار ہے، جہاں ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی انڈیکس میں 2 ہزار پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس وقت 100 انڈیکس 1 لاکھ 58 ہزار 200 کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی جب انڈیکس 11 ہزار پوائنٹس کے غیر معمولی اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 58 ہزار 354 کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ ایشیائی مارکیٹس میں بھی مثبت رجحان غالب ہے؛ جاپان کا نکی انڈیکس 2 فیصد، جنوبی کوریا کا کوسپی ڈھائی فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 1 فیصد اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہے ہیں۔