قطر میں سکیورٹی الرٹ ہائی لیول پر برقرار، شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے کا حکم

دوحہ(رم نیوز) قطر نے ملک میں سکیورٹی خطرات کے پیشِ نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ حکام کی جانب سے شہریوں اور مقیم افراد کے لیے ہنگامی ہدایات جاری کی گئی ہیں جن میں انہیں گھروں کے اندر رہنے اور بلا ضرورت باہر نہ نکلنے کی تاکید کی گئی ہے۔ قطری انتظامیہ نے خطرے کی سطح کو "ایلیویٹڈ" (اعلیٰ درجے) پر منتقل کر دیا ہے۔ تمام رہائشیوں کو سخت ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر حفاظتی اقدامات کریں اور گھروں میں رہیں۔ فی الحال حکام کی جانب سے اس مخصوص خطرے کی وجوہات یا تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں، تاہم سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔