مشرقِ وسطیٰ بحران کے پاکستان پر گہرے اثرات، معیشت اور فضائی رابطہ مفلوج

کراچی/اسلام آباد(رم نیوز)مشرقِ وسطیٰ بحران کے پاکستان پر گہرے اثرات ہورہے ہیں معیشت اور فضائی رابطہ مفلوج ہورہا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی نے پاکستان کو دوہرے بحران میں مبتلا کیا ہے۔ ایک طرف پاکستان کی سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی ہے تو دوسری طرف فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہورہا ہے۔

مشرقِ وسطیٰ کی فضائی حدود غیر محفوظ ہونے کے باعث آج بھی پاکستان سے 55 پروازیں منسوخ کر دی گئیں ہیں ۔ اسلام آباد سے 25، کراچی سے 14 اور لاہور سے 14 پروازیں منسوخ ہوئیں جن میں دبئی، جدہ، دوحہ اور ابوظبی جیسے اہم شہر شامل ہیں۔ گزشتہ 13 دنوں میں منسوخ ہونے والی پروازوں کی ریکارڈ تعداد 17 ہزار 39 تک پہنچ گئی ہے، جس سے ہزاروں پاکستانی بیرونِ ملک پھنس گئے ہیں۔