ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا ملک بھر میں یومِ القدس بھرپور انداز میں منانے کا اعلان

تہران (رم نیوز) ایرانی صدر پزشکیان نے ملک بھر میں یومِ القدس بھرپور انداز میں منانے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطین کی حمایت اور دشمنوں کو مایوس کرنے کے لیے امسال یومِ القدس پُرجوش انداز میں منائیں۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ عوام میدان میں بھرپور شرکت کے ذریعے ایران کے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یومِ القدس دراصل فلسطین کی حمایت اور دنیا بھر کے مظلوم عوام کے دفاع کا ایک اہم مظہر ہے۔ ایرانی صدر نے واضح کیا کہ عوامی بصیرت اور میدان میں ان کی موجودگی ہی ملک کی اصل طاقت کی ضامن ہے۔