بلوچستان میں 3 روزہ ہفتہ وار تعطیلات کا فیصلہ نافذ: سرکاری دفاتر آج بند

کوئٹہ (رم نیوز) حکومتِ بلوچستان کی جانب سے توانائی کی بچت اور کفایت شعاری مہم کے تحت سرکاری دفاتر میں ہفتے میں تین روز چھٹی کے فیصلے پر باقاعدہ عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔حکومتی اعلامیے کے مطابق، صوبے کے سرکاری دفاتر اب ہفتے میں صرف چار دن (پیر سے جمعرات) فعال رہیں گے۔ توانائی کے بحران اور بڑھتے ہوئے اخراجات پر قابو پانے کے لیے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو سرکاری طور پر تعطیل ہوگی۔

اس فیصلے کا بنیادی مقصد بجلی، پیٹرول اور دیگر دفتری اخراجات میں نمایاں کمی لانا ہے تاکہ صوبائی خزانے پر بوجھ کم کیا جا سکے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ انتظامی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے اضلاع کے قیام اور اس طرز کی اصلاحات سے بیوروکریسی کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ : فیصلے کے تحت آج (جمعہ) صوبے کے بیشتر سرکاری دفاتر بند رہے، جبکہ ضروری سروسز فراہم کرنے والے اداروں کے حوالے سے الگ گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی۔