لندن (رم نیوز) مشرقِ وسطیٰ جنگ کے اثرات کی وجہ سے عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر سے متجاوز کرگیا ہے۔ شدید کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں خطرناک حد تک بڑھ گئی ہیں۔ برینٹ کروڈ،3 فیصد اضافے کے ساتھ 103.29 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔امریکی خام تیل، 3.71 ڈالر کے اضافے سے تقریباً 99 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔ ماہرین کے مطابق ایران کے تیل کے مراکز پر حملوں اور سپلائی لائن متاثر ہونے کے خدشے نے عالمی توانائی مارکیٹ میں ہلچل مچا دی ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر سے متجاوز، مشرقِ وسطیٰ جنگ کے اثرات