لکی مروت (رم نیوز)ی ٹی ڈی مقابلے میں 6 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے ہیں اور 7 پولیس شہداء کو بھی سپردِ خاک کیاگیا۔ سی ٹی ڈی بنوں ریجن نے شاگئی کے علاقے میں کامیاب انٹیلی جنس آپریشن کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ 40 منٹ تک جاری رہنے والے اس مقابلے کے بعد دہشت گردوں کے قبضے سے کلاشنکوفیں، دستی بم اور آئی ای ڈی (IED) برآمد ہوئے ہیں۔ دوسری جانب، گزشتہ روز دھماکے میں شہید ہونے والے ایس ایچ او سمیت 7 اہلکاروں کی نمازِ جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی، جس کے بعد انہیں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کردی گئی۔
لکی مروت: سی ٹی ڈی مقابلے میں 6 دہشت گرد ہلاک، 7 پولیس شہداء سپردِ خاک