کوہاٹ (رم نیوز)کوہا ٹ میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی بڑی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
آپریشن تھانہ لاچی کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی اور تخریب کاری کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ پر سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے، جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔ محسن نقوی نے کامیاب آپریشن پر پولیس اور سی ٹی ڈی کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے قیامِ امن کے لیے بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔