اسلام آباد(رم نیوز) صدرِ مملکت اور وزیراعظم نے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن پر اپنے مشترکہ پیغام میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تعصب کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اسلام کو انتہا پسندی سے جوڑنا لاعلمی ہے، اسلام صرف امن اور ہمدردی کا درس دیتا ہے۔
صدر زرداری نے کہا کہ اظہارِ رائے کی آزادی کو نفرت پھیلانے کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے، جبکہ پاکستان میں اقلیتوں کے تحفظ کیلئے 2025 کا نیا ایکٹ نافذ ہو چکا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی قرارداد مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کی حوصلہ شکنی کرتی ہے اور پاکستان ہر عالمی فورم پر اس کے خلاف آواز بلند کرتا رہے گا۔عالمی برادری مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مل کر کام کرے۔