ملک کے مختلف شہروں میں بارش؛ موسم خوشگوار، بجلی کا نظام متاثر

لاہور/اسلام آباد(رم نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار، بجلی کا نظام متاثر ہوا ہے

لاہور، اسلام آباد، سرگودھا اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بادل برسنے سے درجہ حرارت گر گیا، لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

بارش کے باعث متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے، جس سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔