کراچی(رم نیوز) عالمی جنگ کے حالات کی وجہ سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1000 پوائنٹس کا بڑا کریش ہوا ہے اور ایشیائی مارکیٹیں بھی مندی کی لپیٹ میں ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) سمیت ایشیا کی تمام بڑی تجارتی منڈیاں شدید مندی کا شکار ہو گئیں۔
مقامی مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا، جہاں سرمایہ کاروں نے غیر یقینی صورتحال کے باعث حصص کی فروخت کو ترجیح دی۔ مارکیٹ کھلتے ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 1273 پوائنٹس (تقریباً 1000 سے زائد) کی کمی دیکھی گئی۔ انڈیکس ایک لاکھ 53 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر کے نیچے آگیا اور اس وقت 1,52,593 کی سطح پر ٹریڈنگ کر رہا ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں توانائی کی ترسیل میں ممکنہ تعطل کے خوف نے ایشیائی سرمایہ کاروں کو بھی پریشان کر دیا ہے۔
جاپان میں نکی (Nikkei) انڈیکس میں 1% سے زائد کی گراوٹ ریکارڈ ہوئی۔چین میں شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس بھی 1% تک نیچے گر گیا۔ ملائیشیا میں فٹسی برسا انڈیکس میں بھی ایک فیصد مندی دیکھی گئی۔ صرف ہانگ کانگ مارکیٹ میں معمولی استحکام دیکھا گیا، تاہم مجموعی طور پر ایشیائی خطے میں مندی کا راج رہا۔