سڈنی/تہران(رم نیوز) ایرانی فٹبال کپتان زہرا غنبری نے آسٹریلیا میں پناہ لینے سے انکار کردیا اور وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ ایرانی ویمنز فٹبال ٹیم کی کپتان زہرا غنبری نے آسٹریلیا میں سیاسی پناہ کی درخواست واپس لے لی ہے اور وہ اب ملائیشیا کے راستے ایران روانہ ہوں گی۔ زہرا غنبری پناہ کی پیشکش ٹھکرانے والی ٹیم کی پانچویں رکن ہیں، ان سے قبل 3 کھلاڑی اور ایک سٹاف ممبر بھی وطن واپسی کا اعلان کر چکے ہیں۔ آسٹریلوی وزیرِ داخلہ نے کھلاڑیوں کو ایران میں ممکنہ مشکلات کے پیشِ نظر پناہ کی پیشکش کی تھی، جو پہلے میچ میں قومی ترانہ نہ پڑھنے کے باعث پیدا ہوئی تھیں۔ تاہم، اب کپتان سمیت دیگر اراکین نے تمام تر خدشات کے باوجود واپس اپنے ملک جانے کا انتخاب کیا ہے۔
ایرانی فٹبال کپتان زہرا غنبری کا آسٹریلیا میں پناہ لینے سے انکار، وطن واپسی کا فیصلہ