لاہور (رم نیوز)عید سے قبل نئے نوٹوں کی 'بلیک' میں فروخت ہورہی ہے اوراس وجہ سے شہریوں سے بھاری پریمیم وصول کیاجارہا ہے ۔ بینکوں سے دستیابی نہ ہونے کے باعث شہری اوپن مارکیٹ سے مہنگے داموں نوٹ خریدنے پر مجبور ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 10 سے 100 روپے کی گڈی پر 600 سے 1200 روپے تک اضافی رقم لی جا رہی ہے۔ شہریوں نے بینکوں سے نوٹوں کی آسان فراہمی اور بلیک مارکیٹ کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے
عید سے قبل نئے نوٹوں کی 'بلیک' میں فروخت: شہریوں سے بھاری پریمیم وصول