عید الفطر: مہندی کے بغیر تیاریاں ادھوری، 'بریسلیٹ' اور 'فلورل ٹیکا' ڈیزائنز فیشن ٹرینڈ بن گئے

لاہور(رم نیوز) عید الفطر کی تیاریاں مہندی کے بغیر ادھوری ہوتی ہیں ۔ 'بریسلیٹ' اور 'فلورل ٹیکا' ڈیزائنز فیشن ٹرینڈ بن رہے ہیں۔ عید ہو اور خواتین مہندی نہ لگائیں یہ تو ہوہی نہیں سکتا یہ ہماری روایت ہے اور عیدکے موقع پر خواتین اپنے ہاتھوں کو مہندی کے نت نئے ڈیزائنز سے سجاتی ہیں۔

برصغیر کی اس قدیم روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی بازاروں اور بیوٹی پارلرز میں مہندی لگوانے والی خواتین کا تانتا بندھا ہوا ہے، جہاں جدید اور روایتی ڈیزائنز کا دلچسپ امتزاج دیکھنے میں آ رہا ہے۔ نوجوان لڑکیوں میں کلائی پر زیور نما 'بریسلیٹ ڈیزائن' سب سے زیادہ مقبول ہے، جو ہتھیلی کو سادہ مگر سٹائلش لک دیتا ہے۔ روایتی ٹیکا ڈیزائن کو جدید پھول پتیوں کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے۔

شادی شدہ خواتین میں بھاری اور باریک 'عریبک انڈین' ڈیزائن کی مانگ برقرار ہے، جس کے چارجز محنت کی بنیاد پر 300 سے 800 روپے تک وصول کیے جا رہے ہیں۔ منفرد لک کے لیے بلیک مہندی سے آؤٹ لائن اور عام کون سے فلنگ کا نیا ٹرینڈ بھی خواتین کی توجہ کا مرکز ہے۔مہندی آرٹسٹس کا کہنا ہے کہ اس بار خواتین بھاری بھرکم ڈیزائنز کے بجائے 'اسٹائلش کٹ' اور 'سنگل بیل' جیسے نفیس پیٹرنز کو ترجیح دے رہی ہیں۔

دوسری جانب، پارلرز میں رش کے باعث کئی خواتین نے گھروں پر ہی ایک دوسرے کو مہندی لگا کر عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کی تیاریاں کر رکھی ہیں۔ مہندی کے بدلتے ہوئے نقش و نگار اس بات کا ثبوت ہیں کہ خواتین اپنی روایات کو جدید فیشن کے ساتھ ہم آہنگ کرنا بخوبی جانتی ہیں۔ے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے