لاہور (رم نیوز) ستائیسویں شب کو ملک بھر کی مساجد میں رقت آمیز دعائیں اور عبادات ہوئیں۔ماہ رمضان کی فضیلتوں بھری ستائیسویں شب ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ فرزندانِ اسلام رات بھر مساجد میں تلاوتِ قرآن، نوافل اور ذکرِ الٰہی میں مصروف رہے۔
مساجد میں منعقدہ خصوصی محافل میں پاکستان کی سلامتی، استحکام اور عالمِ اسلام کی خوشحالی کے لیے رقت آمیز دعائیں مانگی گئیں۔ علمائے کرام نے شبِ قدر کی اہمیت بیان کرتے ہوئے اسے توبہ اور بخشش کا بہترین ذریعہ قرار دیا۔ شہر شہر مساجد عبادت گزاروں سے بھری رہیں اور سحر تک استغفار کا سلسلہ جاری رہا۔