ابوظہبی (رم نیوز)خطے میں کشیدگی کی وجہ سے امارات نے اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے خطے میں جاری جنگی صورتحال اور فضائی خطرات کے پیشِ نظر اپنی فضائی حدود کو ہنگامی بنیادوں پر عارضی طور پر بند کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ اماراتی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق، یہ قدم ملک کی سلامتی اور مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایک غیر معمولی احتیاطی اقدام" کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔
فضائی حدود کی بندش کے باعث دبئی اور ابوظہبی سمیت تمام بڑے ایئرپورٹس پر پروازوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے۔ اس سے قبل اماراتی وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ ایران کی جانب سے کیے جانے والے مسلسل میزائل اور ڈرون حملوں کے جواب میں دفاعی اقدامات کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ رپورٹ کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک متحدہ عرب امارات پر 1900 سے زائد حملے کیے جا چکے ہیں، جس کے باعث فضائی سفر کو محفوظ بنانا ناگزیر ہو گیا تھا۔