کراچی: سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی، ہلاک دہشت گرد بی ایل اے کا اہم کمانڈر سہیل بلوچ نکلا

کراچی (رم نیوز)کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی، ہلاک دہشت گرد بی ایل اے کا اہم کمانڈر سہیل بلوچ نکلا۔ شاہ لطیف ٹاؤن ملیر میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں مارا جانے والا دہشت گرد کالعدم بی ایل اے کا انتہائی مطلوب کمانڈر سہیل بلوچ عرف گرک نکلا۔ انٹیلی جنس تحقیقات کے بعد شناخت ہونے والا یہ دہشت گرد 'الفتح اسکواڈ' کا سرغنہ اور 50 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث تھا۔ سہیل بلوچ ڈپٹی کمشنر پنجگور کی ٹارگٹ کلنگ اور جعفر ایکسپریس پر حملے کے لیے خودکش بمبار بھیجنے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ یہ دہشت گرد بی ایل اے کو اسلحہ اور لاجسٹک معاونت فراہم کرنے کا ذمہ دار تھا۔