لاہور (رم نیوز)پی ایس ایل 11 کے سلسلے میں آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا ہےاور کم سے کم قیمت 250 روپے مقرر کی گئی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی گئی ہے۔
شائقین ویب سائٹ کے ذریعے نشستیں بک کروا سکتے ہیں، جبکہ فزیکل ٹکٹ 24 مارچ سے دستیاب ہوں گے۔ پہلی بار 8 ٹیمیں شرکت کریں گی اور مجموعی طور پر 44 میچز لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور پشاور میں کھیلے جائیں گے۔ لاہور اور کراچی میں جنرل انکلوژر کا ٹکٹ 250 روپے، فیصل آباد میں 300 روپے، جبکہ ملتان اور راولپنڈی میں 400 روپے سے شروع ہوگا۔