تہران پر اسرائیلی میزائل حملہ: علی لاریجانی بیٹے سمیت شہید

تہران (رم نیوز)تہران پر اسرائیلی میزائل حملہ میں علی لاریجانی بیٹے سمیت شہید ہوگئے۔ایرانی حکام نے باضابطہ تصدیق کر دی ہے کہ قومی سلامتی کے سیکرٹری اور سابق سپیکر پارلیمنٹ علی لاریجانی اپنے بیٹے مرتضیٰ لاریجانی سمیت تہران میں ہونے والے ایک اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔

یہ حملہ پیر اور منگل کی درمیانی رات ساڑھے 3 بجے تہران میں کیا گیا، جس میں بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی بھی شہید ہوئے۔ شہید علی لاریجانی 12 سال تک سپیکر پارلیمنٹ اور ایران کے چیف ایٹمی مذاکرات کار رہے۔ صدر مسعود پزشکیان اور پاسدارانِ انقلاب نے اسے قومی نقصان قرار دیتے ہوئے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی قیادت کے خاتمے کے بعد اب یہ جنگ 5 ہفتوں میں ختم ہو جائے گی۔ مبصرین کے مطابق علی لاریجانی کی شہادت سے مشرقِ وسطٰی میں جاری کشیدگی کے سفارتی حل کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔