بحران اور کفایت شعاری: صدر زرداری نے یومِ پاکستان کی پریڈ اور تمام تقریبات منسوخ کر دیں

اسلام آباد (رم نیوز) صدر زرداری نے یومِ پاکستان کی پریڈ اور تمام تقریبات منسوخ کر دیں۔ ملک میں جاری معاشی چیلنجز اور توانائی کی بچت کے پیشِ نظر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 23 مارچ 2026 کو ہونے والی روایتی فوجی پریڈ اور یومِ پاکستان کی تمام متعلقہ تقریبات منسوخ کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

وفاقی حکومت نے قومی وسائل کے زیاں کو روکنے اور کفایت شعاری کی پالیسی کے تحت پریڈ منسوخ کرنے کی تجویز دی تھی، جسے صدر نے منظور کر لیا ہے۔ صدر مملکت نے اپنے بیان میں زور دیا کہ "قومی وسائل کا محتاط اور ذمہ دارانہ استعمال ہر شہری کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ یومِ پاکستان کے موقع پر دیئے جانے والے سول اعزازات کی تقریب اب 23 مارچ کے بجائے 28 اپریل 2026 کو منعقد ہوگی۔سٹیٹ بینک کے مطابق 23 مارچ کو ملک بھر میں بینکوں کی تعطیل برقرار رہے گی۔