ایران کی عسکری قوت مفلوج، ہم اپنے شیڈول سے بہت آگے ہیں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(رم نیوز)صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کی عسکری قوت مفلوج، ہم اپنے شیڈول سے بہت آگے ہیں ۔ ایرانی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کی شہادت کی باقاعدہ تصدیق کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اہم بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کو "انتہائی کامیاب" قرار دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ہم اپنے طے شدہ شیڈول سے بہت آگے جا رہے ہیں" اور تہران کے خلاف کیے گئے تمام فیصلے درست ثابت ہو رہے ہیں۔ امریکی صدر کے مطابق ایرانی فضائیہ اور بحریہ (نیوی) کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد وہ اب کسی بڑے حملے کی پوزیشن میں نہیں رہے۔ انہوں نے ایران پر حملے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ کارروائی نہ کی جاتی تو ایران اب تک ایٹمی ہتھیار تیار کر چکا ہوتا۔