بینکوں کی مسلسل 4 روز تعطیل کا اعلان: عیدالفطر اور یومِ پاکستان کے موقع پر مالیاتی شعبہ بند رہے گا

کراچی (رم نیوز) عیدالفطر اور یومِ پاکستان کے موقع پر مالیاتی شعبہ بند رہے گا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالفطر اور یومِ پاکستان کے سلسلے میں ملک بھر کے تمام نجی و سرکاری بینکوں، مالیاتی اداروں اور اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل چار روز کی تعطیلات کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

مرکزی بینک کے اعلامیہ کے مطابق، تعطیلات کا آغاز 20 مارچ سے ہوگا اور بینک درج ذیل شیڈول کے تحت بند رہیں گے۔20 اور 21 مارچ (جمعہ اور ہفتہ): عیدالفطر کی مناسبت سے عام تعطیل ہوگی،22 مارچ (اتوار): ہفتہ وار تعطیل ہوگی۔ 23 مارچ (پیر) یومِ پاکستان کی سرکاری چھٹی ہے۔