مشرقِ وسطیٰ میں جنگی تناؤ: پی آئی اے کا فجیرہ کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کرنے کا اعلان

اسلام آباد (رم نیوز) پی آئی اے کا فجیرہ کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی ممالک میں تیزی سے بگڑتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) نے متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کے لیے اپنی تمام پروازیں فوری طور پر معطل کر دی ہیں۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق، خلیجی خطے میں سیکیورٹی خطرات کے باعث فجیرہ کے لیے پروازیں اگلے 48 گھنٹوں کے لیے معطل کی گئی ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ متحدہ عرب امارات کے شہر العین کے لیے پی آئی اے کی پروازیں حسبِ معمول جاری رہیں گی اور فی الحال صرف اسی روٹ پر آپریشن محدود رکھا گیا ہے۔ ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مسافروں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، کیونکہ خطے میں بڑھتے ہوئے تناؤ کی وجہ سے فضائی حدود کے استعمال میں خطرات بڑھ گئے ہیں۔