کراچی میں بادلوں کا راج: تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی

کراچی (رم نیوز)کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ شہرِ قائد میں گرمی کی لہر کے بعد محکمہ موسمیات نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے جس سے موسم خوشگوار ہو جائے گا۔ کراچی میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 23.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ اس وقت شہر میں شمال مشرق سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔