تہران (رم نیوز) عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران کے جوہری نظریے میں فی الحال تبدیلی کا امکان نہیں، نئے سپریم لیڈر کے مؤقف کا انتظار ہے۔ ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ ایران کے جوہری نظریے (Nuclear Doctrine) میں فی الحال کسی نمایاں تبدیلی کا امکان نظر نہیں آتا۔ ایک عرب ٹی وی کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس حساس معاملے پر کسی بھی حتمی فیصلے کے لیے نئے سپریم لیڈر کے باقاعدہ مؤقف اور رہنمائی کا انتظار کرنا ہوگا۔
ایرانی وزیرِ خارجہ نے موقف اختیار کیا کہ ایران نے صرف ان مقامات کو نشانہ بنایا ہے جہاں امریکی افواج یا ان کی فوجی تنصیبات موجود تھیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ان حملوں سے خطے کے ممالک اور عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے، لیکن اس کا اصل سبب امریکیوں کی شہری علاقوں میں موجودگی ہے۔ وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے خلیجی ممالک کے شہری علاقوں اور ہوٹلوں کے قریب ہونے والے حالیہ حملوں کی تمام تر ذمہ داری امریکہ پر عائد کر دی ہے۔