آبنائے ہرمز میں فوجی کارروائی سے فرانس کا لاتعلقی کا اعلان، میکرون کا توانائی تنصیبات پر حملے روکنے پر زور

پیرس (رم نیوز)آبنائے ہرمز میں فوجی کارروائی سے فرانس نے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے لیکن فرانسیسی صدر میکرون نے توانائی تنصیبات پر حملے روکنے پر زور دیا ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ کشیدگی پر اہم بیان دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ فرانس آبنائے ہرمز کو طاقت کے ذریعے کھولنے کی کسی بھی فوجی کارروائی کا حصہ نہیں بنے گا۔

امریکی صدر ٹرمپ اور امیرِ قطر سے رابطے کے بعد انہوں نے توانائی اور پانی کی تنصیبات پر حملوں کو عالمی مفاد کے خلاف قرار دیا۔ صدر میکرون نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ فرانس اس وقت کسی نئی فوجی مہم جوئی میں شامل نہیں ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوامی ضرورت کی تنصیبات (پانی و بجلی) کو جنگ سے محفوظ رکھا جائے۔ فرانسیسی صدر کے مطابق توانائی کی ترسیل میں خلل روکنے کے لیے مزید فوجی کشیدگی سے بچنا ناگزیر ہے۔