اسلام آباد/کراچی (رم نیوز) پاکستان سے 40 بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اور سکیورٹی کی بدلتی صورتحال کے باعث پاکستان سے عرب ممالک کے لیے فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے۔ جس سے سینکڑوں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
کراچی سے دوحہ، بحرین، ابوظہبی اور دبئی کی 13 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ پشاور سے 10، لاہور سے 8، اسلام آباد سے 7 اور ملتان سے 2 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ ان منسوخیوں کے باوجود کچھ روٹس پر بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ العین سے پشاور، اسلام آباد اور لاہور کے لیے 10 پروازوں کی آمد متوقع ہے، جبکہ دوحہ سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے لیے پروازیں شیڈول کے مطابق ہیں۔