نوجوانوں پر اربوں خرچ، اب نتائج کا وقت ہے: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

پشاور(رم نیوز) وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے ٹیوٹا (TEVTA) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ نوجوانوں کی ترقی پر خرچ ہونے والے اربوں روپے کے واضح نتائج سامنے آنے چاہئیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق ہنر سکھا کر روزگار کے قابل بنایا جائے۔ 42 ہزار نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے اوسطاً 73 ہزار روپے فی کس دیے جا رہے ہیں۔نوجوانوں کو معاشی طور پر خود مختار بنانا اور دیہی معیشت کو مستحکم کرنا۔ وزیر اعلیٰ نے 'رورل اکنامک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ' پر عید کے فوراً بعد تفصیلی اجلاس طلب کر لیا ہے۔