اسلام آباد(رم نیوز)صدر آصف زرداری نے اہم ترمیمی بلز اور قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔ ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق، ان اقدامات کا مقصد مختلف شعبوں میں حکومتی ڈھانچے کو مزید فعال بنانا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان شہریت، پیمرا، زکوٰۃ و عشر اور اخباری ملازمین کے حقوق سمیت متعدد ترمیمی بلز 2026 پر دستخط کر دیے ہیں۔ایوانِ صدر کے مطابق، ان اقدامات میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن میں نئی تقرری، تین شخصیات کے لیے 'ستارہ امتیاز' اور عید الفطر و یومِ پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی کمی بھی شامل ہے۔