واشنگٹن(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے ایرانیوں کی ذہنی صلاحیتوں کا اعتراف کر لیا۔ اپنے تازہ بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ محاذ آرائی درحقیقت 'شطرنج کا ایک بڑا کھیل' ہے اور ہم انتہائی ہوشیار اور بلند آئی کیو (IQ) رکھنے والے لوگوں کے مدِ مقابل ہیں۔
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی صدر نے واضح کیا کہ اسرائیل نے حالیہ حملہ ایران کے 'ساؤتھ پارس گیس فیلڈ' پر جنگی صورتحال کے غصے میں کیا تھا۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب تک ایران کی جانب سے قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کیا جاتا، اسرائیل ایرانی گیس فیلڈز پر مزید حملے نہیں کرے گا۔