شمالی کوریا کے انتخابات میں کم جونگ ان کی جماعت کی یکطرفہ جیت، 99.93 فیصد ووٹ حاصل کر لیے

پیانگ یانگ(رم نیوز) شمالی کوریا میں پارلیمانی انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا ہے، جس کے سرکاری نتائج کے مطابق حکمراں جماعت اور اس کے اتحادیوں نے 99.93 فیصد ووٹ لے کر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق، ملک کی سپریم پیپلز اسمبلی کی تمام نشستیں حکمراں اتحاد کے نام رہی ہیں اور تمام ارکان کو بلا مقابلہ یا محدود مقابلے کے ذریعے منتخب قرار دے دیا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع نے اس غیر معمولی ٹرن آؤٹ کو عوامی اتحاد اور قومی یکجہتی کی علامت قرار دیا ہے،

تاہم بین الاقوامی مبصرین ان نتائج کو روایتی جمہوری معیار سے ہٹ کر ایک رسمی کارروائی قرار دے رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل میں معمولی تعداد میں مخالف ووٹوں کا تذکرہ محض کارروائی کو متنوع دکھانے کی ایک کوشش معلوم ہوتی ہے۔ نو منتخب اسمبلی کا پہلا باقاعدہ اجلاس 22 مارچ کو طلب کر لیا گیا ہے، جس میں اہم آئینی اور پالیسی معاملات پر فیصلے کیے جائیں گے۔