کراچی(رم نیوز) صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے جمعتہ الوداع کے موقع پر سندھ بھر میں سیکیورٹی سخت کرنے اور مساجد و امام بارگاہوں پر اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حساس اضلاع میں خصوصی سیکیورٹی پلان نافذ کرنے اور مشتبہ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کا حکم دیا ہے۔ وزیر داخلہ نے علمائے کرام سے خطبات میں امن و رواداری کے فروغ کی اپیل کی، جبکہ ٹریفک پولیس کو شہر بھر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے جامع پلان ترتیب دینے کی ہدایت بھی جاری کی۔ شہر کی بندش پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ کسی دوسرے علاقے کے حالات کی بنیاد پر کراچی کو بند نہیں کیا جا سکتا۔
جمعتہ الوداع پر سندھ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، وزیر داخلہ کی فول پروف انتظامات کی ہدایت