کراچی میں عید کا پہلا دن خوشگوار رہنے کی پیش گوئی، مضافاتی علاقوں میں بارش کا امکان

کراچی(رم نیوز) محکمہ موسمیات نے عید الفطر کے پہلے روز شہر کے مضافاتی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کر دی ہے، جس سے شہریوں کو گرمی سے ریلیف ملنے اور موسم خوشگوار ہونے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، آج شہر کا موسم زیادہ تر صاف رہے گا اور دھوپ نکلی رہے گی، تاہم کل سے بارش کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے اور ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید کے روز موسم کی یہ تبدیلی شہریوں کے لیے خوش آئند ثابت ہوگی۔