ایران کا اسرائیل کی آئل ریفائنری پر میزائل حملہ، حیفہ میں بجلی معطل، "زیرو ریسٹرینٹ" جوابی کارروائی کا انتباہ

تہران/حیفہ(رم نیوز)ایران نے اپنی سب سے بڑی توانائی تنصیبات 'پارس گیس فیلڈ' پر صیہونی حملے کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل کے شہر حیفہ میں واقع آئل ریفائنری کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس کارروائی کے نتیجے میں شمالی شہر حیفہ کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

اسرائیلی وزیر توانائی ایلی کوہن کا کہنا ہے کہ حملے سے بجلی کا نظام عارضی طور پر متاثر ہوا تاہم بیشتر مقامات پر اسے بحال کر دیا گیا ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ انفراسٹرکچر کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کے اثاثوں کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا تو "زیرو ریسٹرینٹ" (بغیر کسی رکاوٹ) کی پالیسی کے تحت ایسا بھرپور جواب دیا جائے گا جس کی مثال نہیں ملے گی۔