اسلام آباد/لاہور (رم نیوز) پاکستان بھر میں آج عیدالفطر روایتی مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں سمیت چھوٹے بڑے تمام شہروں میں نمازِ عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے، جس میں لاکھوں فرزندانِ اسلام نے شرکت کی۔ لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد کی جامع مساجد اور عید گاہوں میں نمازِ عید ادا کی گئی۔ نماز کے بعد ملک کی سالمیت، بقا، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد اور اتحادِ بین المسلمین پر بھی زور دیا گیا۔
ملک بھر میں عیدالفطر کا مذہبی جوش و جذبہ؛ نمازِ عید کے بڑے اجتماعات، ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں