کیوبا میں توانائی کا بدترین بحران: ایک ہفتے میں دوسرا بڑا بلیک آؤٹ، ایک کروڑ سے زائد افراد اندھیرے میں ڈوب گئے

ہوانا(رم نیوز)کیوبا میں بجلی کا نظام ایک بار پھر زمین بوس ہو گیا ہے، جہاں ایک ہفتے کے دوران دوسرے بڑے بریک ڈاؤن نے پورے ملک کو اندھیرے کی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ نیشنل گرڈ کی بندش: وزارتِ توانائی کے مطابق شام کے وقت قومی بجلی گھر (National Grid) اچانک بند ہونے سے دارالحکومت ہوانا سمیت تمام صوبوں میں سپلائی منقطع ہو گئی

۔یہ گزشتہ چار ماہ کے دوران تیسرا بڑا ملک گیر بلیک آؤٹ ہے، جس سے نظامِ زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ اس سنگین صورتحال کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا سے متعلق سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ "وہ کیوبا کے معاملے میں جو چاہیں کر سکتے ہیں۔سرکاری حکام فی الحال بجلی کی بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں، تاہم تاحال نظام مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکا ہے۔