نیویارک(رم نیوز) دنیا کی سات بڑی معیشتوں کے گروپ (G7) نے ایران اور اس کے اتحادی گروہوں کی جانب سے کیے جانے والے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کارروائیوں کو فوری اور غیر مشروط طور پر بند کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ جی سیون ممالک کی جانب سے جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اور اس سے وابستہ مسلح گروہوں کے بلاجواز حملے خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ شہریوں اور توانائی کے حساس انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا انتہائی غیر ذمہ دارانہ فعل ہے جسے کسی صورت تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ جی سیون کے رکن ممالک نے اس مشکل گھڑی میں اپنے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ہر ممکن حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ بیان میں زور دیا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے بڑھتی ہوئی عسکری سرگرمیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، جس کے تدارک کے لیے عالمی برادری کو متحد ہونا پڑے گا۔