پشاور(رم نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پودا لگا کر 'احساسِ شجر' مہم کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ یومِ پاکستان اور عید کی مناسبت سے شروع کی گئی اس مہم کے تحت ایک ہی دن میں سرکاری سطح پر 10 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جنگلات کا تحفظ ناگزیر ہے اور پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات سے صوبے کے جنگلاتی رقبے میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی اس مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔
کے پی میں 'احساسِ شجر' مہم کا آغاز: 10 لاکھ پودے لگانے کا ہدف